امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق تقریر نویس ڈیرن بیٹی کو محکمہ خارجہ میں اہم عہدے پر نامزد کردیا۔
متنازعہ شخصیت ڈیرن بیٹی کو محکمہ خارجہ میں پبلک ڈپلومیسی کے لیے انڈر سیکریٹری نامزد کیا گیا۔ انہیں 2018 میں نسل پرستوں سے تعلقات کی بنیاد پر نوکری سے برخاست کیا گیا تھا۔
ڈیرن بیٹی کےبانی پی ٹی آئی سے بھی تعلقات ہیں اور وہ بانی پی ٹی آئی کا انٹرویو بھی کرچکے ہیں۔ ڈیرن بیٹی کی نامزدگیوں کو امریکا کے اندر بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔