امریکا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکل گیا۔ امریکی صدر نے ایگزیکٹیو آرڈر پردستخط کردیئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی امدادی تنظیم انروا کیلئے فنڈنگ روکنےکی دستاویزپردستخط کردیئے۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کے میمو پر بھی دستخط ہوگئے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ ایران نے حملہ کیا اورمجھے مارنے کی کوشش کی تو ایران کو مکمل تباہ کردیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین جوابی ٹیرف عائد کرتا ہے تو وہ بھی ٹھیک ہے۔ چینی صدر سے بات کرنے میں کوئی جلدی نہیں۔ بولے یوایس ایڈ میں بہت فراڈ ہورہا ہے اسے بند کردیں گے۔ چاہتا ہوں ایگزیکٹیو آرڈر سے امریکی محکمہ تعلیم بند کردوں۔






















