پنجاب حکومت نے آلودگی کا باعث بننے والی سرکاری گاڑیوں کیخلاف 30 جنوری سے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ ماحولیات اور ٹرانسپورٹ کی ٹیمیں ڈیڈلائن کے بعد سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن شروع کریں گی اور 30 جنوری کے بعد صوبہ بھر میں سرکاری گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کی جائے گی۔
ڈی جی ماحولیات نے پنجاب کے تمام محکموں کے سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈی سیز کو مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 30 جنوری سے قبل وہیکل انسپکشن سرٹیفکیٹ حاصل کئے جائیں، تمام محکموں کے افسران گاڑیوں کی انسپکشن کو یقینی بنائیں۔