وزیرداخلہ محسن نقوی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے امریکہ پہنچ گئے۔
ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی صدر ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں وہ امریکہ میں اہم ملاقاتیں بھی کریں گےاہم ملاقاتوں میں امریکی حکام کیساتھ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ آج 20 جنوری 2025 کوپاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجےنو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےامریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نومنتخب امریکی صدر سے حلف لیں گے۔
حلف برداری تقریب میں صدر جو بائیڈن، سابق صدور بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش اور براک اوباما بھی شرکت کریں گے اس کے علاوہ ارجنٹینا کے صدر جیویر میلی، اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی اور پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی مدعو تھے۔