قومی اسپنر ساجد خان کو تاحال سنٹرل کنٹریکٹ اور تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی۔
ذرائع کے مطابق ساجد خان کو انگلینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی پر سنٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹگری میں شامل کیا گیا تھا اور انہوں نے تمام فٹنس ٹیسٹ بھی پاس کرلئے ہیں تاہم انہیں تاحال سنٹرل کنٹریکٹ اور تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوسکی۔
ذرائع نے بتایا کہ ساجد خان کے دو فٹنس ٹیسٹ پہلے اور ایک ملتان میں ہوا۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق ساجد خان کو سنٹرل کنٹریکٹ جلد دستخط کے لئے بھیج دیا جائے گااور پروٹوکول کے مطابق ساجد خان کو فٹنس ٹیسٹ کلئیر کرنا تھا پھر اسکو سنٹرل کنٹریکٹ ملنا تھا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ساجد خان نے چونکہ فٹنس ٹیسٹ کلئیر کرلئے ہیں لہذا انکو جلد سنٹرل کنٹریکٹ اور بقایا جات ادا کردئیے جائیں گے۔