خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنزکی بندش کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز خیبرپختونخوا میں 31 جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
لازمی پڑھیں۔ خیبرپختونخوا میں 31 جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے صوبے میں دفعہ 144 کے تحت سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کیا تھا۔
اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں 20 جنوری سے 31 جنوری تک سی این جی پمپس کو گیس کی سپلائی بند رکھنا تھی۔
تاہم، پیر کے روز سی این جی اسٹیشنزکی بندش کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے نیا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔