ترجمان لیسکو نے بجلی چوروں کیخلاف مہم میں تمام سرکلز کی کارگردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ بجلی چور سنٹرل سرکل میں پکڑے گئےہیں۔
رپورٹس کے مطابق ترجمان لیسکو نے بتایا کہ سنٹرل سرکل میں پکڑے جانیوالے ملزمان کی کل تعداد 4383 ہےنارتھ سرکل سے 3921، قصور سرکل سے 3501ملزمان پکڑے گئےہیں۔
ترجمان کے مطابق شیخوپورہ، اوکاڑہ، ایسٹرن، ننکانہ سرکل سے بھی بجلی چوری پکڑی گئی جن میں سے 4300 افرادکے خلاف مقدمہ درج کروا کر 896 کو گرفتار کرلیا گیا ہے
نارتھ سرکل میں 3921 بجلی چور پکڑے گئے ، 3798 کے خلاف مقدمات درج، 790 گرفتار ہوئے ہیںقصور سرکل میں 3501 ملزمان کو پکڑ کر 3357 کے خلاف مقدمات درج ، 1567افرادگرفتارکیاگیا۔
ساوتھ سرکل میں 2015 ملزمان بجلی چوری کرتے پکڑے گئے، 1998 کے خلاف مقدمات درج ہوئے 616گرفتارکیاشیخوپورہ سرکل میں 1908بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 1646کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں جبکہ 507 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
اوکاڑہ سرکل میں 1799بجلی چوری کرتے پکڑے گئے، 1724کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ، 1098 افرادگرفتار ہوئے ہیںایسٹرن سرکل میں 1720افراد بجلی چور نکلےہیں 1634کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں جبکہ601 لوگوں کو گرفتارکیا۔ننکانہ سرکل میں 858 ملزمان کو بجلی چوری کرتےہوئے پکڑا 827 افرادکے خلاف مقدمات درج ہوئے جبکہ 600 گرفتارہوئے ہیں۔