بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کا پہلے ہی علم تھا، اس نظام پہ بہت دکھ ہوا ہے اس فیصلے کو بھی ہم ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
راولپنڈی میں بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا اُسی تسلسل کی کڑی ہے جس کے تحت پہلے بھی سزائیں سنائی جا چکیں اس فیصلے کو بھی ہم ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں پہلے سے علم تھا کہ ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس میں کیا سزا سنائی جائے گی۔ اس نظام پر بہت دکھ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ آج اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔