پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان جاری ہے، جمعرات کو کاروبار کا اختتام 658 پوائنٹس کی کمی پر ہوا، کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 836 پوائنٹس پر ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے دوران مندی کا رجحان رہا، پی ایس ایکس میں انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا، گزشتہ دنوں 100 انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی سطح پر گیا تھا۔
پی ایس ایکس میں دوران کاروبار ایک موقع پر 768 پوائنٹس اور 828 پوائنٹس کی بھی کمی دیکھی گئی، کے ایس ای 100 انڈیکس ایک موقع پر ایک لاکھ 14 ہزار 884 پوائنٹس پر بھی دیکھا گیا، کاروبار کا اختتام ایک لاکھ 13 ہزار 836 پوائنٹس پر ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر 14 ارب 96 کروڑ 64 لاکھ 30 ہزار 289 روپے کے 17 کروڑ 69 لاکھ 24 ہزار 174 شیئرز کا کاروبار ہوا۔