غزہ میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کسی بھی ہدف کو حاصل نہیں کر سکی، جنگ بندی معاہدے کے بعد نیا دور شروع ہوگا۔
حماس رہنما خلیل الحیہ نے اپنےبیان میں کہا ہےکہ اہل غزہ نےوعدہ سچ ثابت کیا،صبر کیا اور تکالیف برداشت کیں،ہمارے لوگوں کے ذہنوں پرجدید تاریخ کی بدترین نسل کشی نقش ہوچکی ،فلسطینی اسرائیلی مظاہم کوکبھی نہیں بھولیں گے،ہولناک حملوں کے باوجودفلسطینیوں نےاسرائیل کوکمزوری کا لمحہ نہیں دکھایا۔
دوسری جانب سعودی عرب نے معاہدے کا خیر مقدم کیا۔سعودی وزارت خارجہ نے معاہدی کی پاسداری اور اسرائیلی قابض فورسز کی غزہ اور فلسطین کے علاوہ عرب سرزمین سے انخلا پر بھی زور دیا تاکہ پناہ گزیں اپنے علاقوں میں جاسکیں ۔ ثالثی کیلئے قطر مصر اور امریکی کوششوں کو سراہا۔