لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف دائرمتفرق درخواست میں درخواست گزارکو ترمیم کی اجازت دے دی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری شیخ لطیف کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔ درخواست گزرا نے بجلی کی بلوں میں اضافے کوچیلنج کررکھا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سرکاری ملازمین کو بجلی کے مفت یونٹس فراہم کیے جاتے ہیں سرکاری ملازمین کو مفت یونٹس کی فراہمی کا نکتہ بھی درخواست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ سے عام شہریوں کی زندگی متاثر ہورہی ہے لہذا عدالت اضافہ کا نوٹفکیشن کالعدم قرار دے۔عدالت نے درخواست میں مصدقہ دستاویزات ساتھ لگانے کا کہا تو درخواست گزرا نے ترمیم کی اجازت مانگ لی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔