غزہ جنگ بندی مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، عرب میڈیا کے مطابق معاہدے کا حتمی مسودہ حماس اور اسرائیل کے حوالے کردیا گیا ہے،فریقین جلد معاہدے کا اعلان کریں گے ۔
مذاکرات کے باوجود غزہ میں اسرائیلی سفاکیت بدستور جاری ہے، صیہونی فوج کے حملوں میں 45 فلسطینی شہید ہوگئے،شہدا کی مجموعی تعداد 46 ہزار 584 ہوگئی۔
صیہونی فوج کو بھی بڑا جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ القسام بریگیڈ کے ساتھ جھڑپ میں پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ,یمن سے حوثیوں نے ایک بار پھر تل ابیب پر میزائل فائر کیا۔ اسرائیلی دارالحکومت میں سائرن بج اٹھے۔