امریکی ریاست اوہائیو کے شہر نیو البانےمیں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک گودام میں پیش آیا۔پولیس نے سو سے زائد افراد کو بحفاظات عمارت سے باہر نکال لیا۔ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مزید کسی خطرے کا اندیشہ نہیں ہے، واقعے کی وجوہات کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔