نیپال میں آج صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
عرب نشریاتی ادارے نے نیپال کے نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر کے حوالے سے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7:24پر 6.1 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کا مرکز کھٹمنڈو سے 55 کلومیٹر (35 میل) مغرب میں دھاڈنگ میں تھا۔
رپورٹ میں مقامی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ زلزلےسے ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں، تاہم اطلاعات اکھٹی کی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ 17 اکتوبر کو ایران کے جنوب میں بھی 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈکیا گیا تھا ۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے بتایا کہ جنوبی ایران میں منگل کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔