پاکستان سپر لیگ 10ویں ایڈیشن کے لیے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب حضوری باغ لاہور، شاہی قلعہ میں ہو رہی ہے۔
کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر کو پلاٹینم کیٹگری میں پِک کیا۔ لاہورقندرز نے ڈیرل مچل، پشاورزلمی نے رائٹ ٹو میچ کے ذریعے ٹام کوہلر کو پِک کرلیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فہیم اشرف اور مارک چیپ مین کی خدمات حاصل کرلیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کیٹگری میتھیو شارٹ کو پک کرلیا، ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹگری میں مائیکل بریس ویل کو پک کیا، پشاور زلمی نے رائٹ ٹو میچ کے ذریعے ٹام کوہلرکیڈمورکوپک کیا، کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹگری میں ایڈم ملنے کو پک کرلیا۔