ماہرین فلکیات رواں سال رمضان المبارک 29 روز کے ہونے کی پیشگوئی کر رہے ہیں جس کے باعث عید الفطر پر پانچ چھٹیوں کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل کی جانب سے رواں برس عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیاہے ، جس کے باعث عید کے چاند کے متعلق پیشگوئیاں بھی سامنے آنا شروع ہو گئیں ہیں ۔
فلکیاتی ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ 29 ویں روزے کی شام شوال کے چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہونے کا امکان ہے جو کہ اس کی رویت کی تمام شرائط کو پورا کرے گا۔ اگر عید کا چاند 30 مارچ کو نظر آتا ہے تو رمضان المبارک 29 روز کا ہوگا جس کے باعث عید الفطر 31 مارچ سے 2 اپریل تک منائی جائے گی ۔ چونکہ 31 مارچ پیر کا روز ہو گا تو یوں ہفتہ اور اتوار کی چھٹی بھی ساتھ مل جائے گی ، اگر رمضان المبارک 30 روز کا ہوتاہے تو عید الفطر یکم اپریل تا 4 اپریل تک منائی جائے گی ۔
سرکاری سطح پر ہفتہ اور اتوار بعض سرکاری ملازمین کیلئے ویسے ہی تعطیل ہوتی ہے تو لہذا رواں برس عید کیلئے کم از کم 5 چھٹیاں ہونے کا امکان ہے ۔تاہم عید کی چھٹیوں کا حتمی اعلان سرکاری طور پر ہی کیا جائے گا۔