شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کا کمبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے، مکمل پلان کے ساتھ پی ایس ایل 10 میں جائیں گے، اپنی غلطیوں پر کام کرینگے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان سپر لیگ 10 کیلئے اپنے عزائم بتادیئے، کہا کہ لاہور قلندرز کا کمبی نیشن اچھا بنا ہے، مکمل پلان کے ساتھ پی ایس ایل 10 میں جائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایڈیشن میں حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزے کی کمی محسوس ہوئی تھی، اپنی غلطیوں پر کام کریں گے۔
شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل 10 میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان سپر لیگ 8 کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز پی ایس ایل 9 کے فائنل میں جگہ نہیں بنا سکی تھی، گزشتہ سال کا فائنل ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا، ٹائٹل اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیتا تھا۔