وزیراعظم کی ہدایت پر سول سرونٹس رولز 1973 میں ترمیم کر دی گئی۔
اعلیٰ بیوروکریسی سے تعلق رکھنے والے افسران کے لیے پروموشن پالیسی تبدیل کردی گئی۔ گریڈ 21 کے افسر کا22 گریڈ میں ترقی کیلئے کیس بورڈ میں بھیجنے کے نئےایس او پیز تشکیل دیدیے گئے۔
گریڈ 21 کے افسر کا کیس گریڈ 22 میں ترقی کے لیے صرف دو بار پیش کیاجاسکے گا، گریڈ 22 کے لیے دو بار زیر غور آنیوالے افسر کا تیسری بار کیس بورڈ میں نہیں بھیجا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں دو بار مسترد ہونیوالا افسر 22 میں ترقی کیلئے نااہل تصورہوگا، وفاقی حکومت کا اقدام ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے حالیہ فیصلوں پر لاگو ہو گا۔