محکمہ موسمیات نےسمندری طوفان کے حوالے سے چوتھا الرٹ جاری کردیا تاہم پاکستان کے کسی ساحلی مقام کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان مزید طوفان تیج کا فاصلہ صلالہ سے 750 کلومیٹر ہے، طوفان کے مرکز میں 100 سے 110 کلومیٹر رفتار کی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ طوفان کے گرد لہریں 25 فٹ تک بلند ہورہی ہے۔
حکام کے مطابق طوفان کراچی سے ایک ہزار 880 اور گوادرسے ایک ہزار 677 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں درجہ حرارت آج زیادہ سے زیادہ 33 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کےدرمیان رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے سمندری طوفان کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا، جس میں گوادر، لسبیلہ اور حب کے ڈپٹی کمشنروں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔