وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث پنجاب پولیس کے سابق اہلکار سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔
ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن اسمگلنگ سیل کی جانب سے جلال پور جٹاں میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں حسن بٹ نامی پنجاب پولیس کے سابق اہلکار کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم حسن بٹ شہریوں کو غیرقانونی طریقے سے ترکیہ اور یورپ بھجواتا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس کے ساتھ 30 لاکھ روپے کےعوض شہری کو ملائیشیا بھجوانے کے الزام میں مداح نامی اسمگلر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے نے ایک اور کارروائی میں سعودی کمپنی کے جعلی نمائندے بن کر فراڈ کرنے والے بھی گرفتار کیے جن کی شناخت سکندر اور محبوب کے نام سے ہوئی۔
ملزمان نے کمپنی ویزہ کےعوض 66 ملین روپے کا فراڈ کیا تھا۔