وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا بنی گالہ منتقل ہونےکی بانی پی ٹی آئی کی خواہشات ہیں، اسکا حقیقیت سے کوئی تعلق نہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نےسیالکوٹ میں بزنس فسیلٹیشن سنٹرکی سالانہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی سےمذاکرات بند نہیں ہوئے، پی ٹی آئی چاہتی ہے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائیں، ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیاجارہا ہے،باپ کوملنےبیٹوں کوآنا چاہیئے،اولاد اورباپ کا حق ہے،اگر انکے خاندان میں ایسی روایات نہیں توان پرکمنٹ نہیں کروں گا۔
مزید کہا بانی پی ٹی آئی نے ہمیں ان جیلوں میں رکھا،کمبل دیاگیا زمین پر بچھا لو یا اوپر لے لو، بانی نے اپنےدور میں کوشش کی کہ انکوکسی قسم کی سہولت نہ دی جائے،قیدی کو چارپائی دی جاتی ہے مجھے نہیں دی گئی۔
اگر ملک میں امن ہو جائے تو ہم خود کفیل ہو جائیں گے،اس وقت معشیت کےتمام اشارےبہتری کی طرف ہیں۔