الیکش کمیشن کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور وزیراعظم کے سیکرٹری کو طلب کر لیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کا احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سخت ایکشن لیا گیا ہےسیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور وزیراعظم کے سیکرٹری کو پیر کے روز طلب کر لیا ۔
الیکشن کمیشن کی طرف سےجاری نوٹسز کےمطابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ انعام اللہ اور وزیراعظم کے سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے ۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 23 اکتوبر کو معاملے کی سماعت کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے ڈی سی شیخوپورہ وقار علی کےتبادلے کے احکامات دیئے تھے جن پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔
واضح رہے کہ گورئمنٹ پنجاب نے 26 ستمبرکومعتدد افسروں کے تقرر و تبادلے کردیئےتھے جس پر الیکشن کمیشن نے اعتراض اٹھاتے ہوئے شیخوپورہ کے ڈی سی وقار علی خان کو جانبداری کا مظاہرہ کرنے پر تبدیل کرنے کا کہاتھا لیکن ڈی سی شیخوپورہ وقار علی خان کے تبادلے پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیاتھا جس پر الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور وزیراعظم کے سیکرٹری کو ذاتی حثیت پر طلب کر لیا ہے۔