برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کیلئے وقت کم مقابلہ سخت جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
تفصیلات کیلئے برطانوی حکومت نے اپنے معروف پروگرام شیوننگ سکالرز شپ کے تحت 12ستمبر کو برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا و طالبات کیلئے سال 2023-24 کیلئےسکالر شپس کا اعلان کیا تھا، جس کی آخری تاریخ 7 نومبر مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔برطانوی ہائی کمشنرکا پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتیں نکھارنے کا عزم
پاکستانی طلبا و طالبات کیلئے شیوننگ سکالرشپ حاصل کرنے کیلئےصرف 17 دن باقی ہیں ، جس کے بعد پاکستانی طلبا و طالبات کیلئے وقت کم اور مقابلہ سخت جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔
لہٰذا شیونگ سکالر شپ پروگرام کے تحت برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے خواہشمند طلبا و طالبات جلد از جلد اپلائی کرکے سکالر شپ حاصل کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں1980 سے شروع کیے جانے والے شیونگ سکالر شپ پروگرام کے 40 سال مکمل ہونے پر اسلام آبادمیں قائم برطانوی سفارتحانے میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔