بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 کے20 ویں میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کوجنوبی افریقہ کے ہاتھوں229رنز سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
جنوبی افریقہ اننگز:۔
ممبئی سٹیڈیم میں کھیلے گئےمیچ میں جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے کھیل کر7وکٹ پر399رنز بنائے، اوپنر کوئنٹن ڈی کوک صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ہینرچ کلاسن نے 109رنز کی اننگز کھیلی،ریزاہینڈرکس85، مارکوجین سین نے75رنزبنائے، وین ڈرڈوسن60اورایڈن مارکرم نے 42 رنز اسکور کئے۔کپتان ایڈن مارکرم نے 42، ڈیوڈ ملر 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،جبکہ انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹوپلی نے 3 جبکہ عادل رشید نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
🇿🇦A spirited effort from the Proteas to get a total of 399/7. Heinrich Klaasen with a brilliant display 109 runs 🏏
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) October 21, 2023
🏴England will need 400 to win #CWC23 #BePartOfIt pic.twitter.com/2OsM7qz0gP
انگلینڈ اننگز
جنوبی افریقہ کے400رنزکے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم170رنزپرڈھیر ہوگئی ، پہاڑ جیسےہدف کے سامنے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی،مارک ووڈ43اور ایٹکن سن35 رنزبناکرنمایاں رہے،ہیری بروک17،کپتان جوز بٹلر15اوربیئراسٹو10رنزبناسکے،کوئٹزی3، اینگیڈی اورمارکو جین سین نے2-2وکٹیں حاصل کیں۔
اس کے قبل انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا تھا پچ ابتداء میں بالرز کیلئے سازگار لگ رہی ہے کوشش ہوگی جلد وکٹیں لیکر جنوبی افریقا پر دبائوبڑھائیں، ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ولی اور اٹکنسن پلئینگ الیون کا حصہ ہیں جبکہ کرس ووکس اور سیم کرن کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
The highest run-rate in a 150-run stand in the history of the men's Cricket World Cup 💥#CWC23 #SAvENG pic.twitter.com/BKwm0IJVnr
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) October 21, 2023
یاد رہے کہ جنوبی افریقی کپتان ٹمبا بوؤما وائرل بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے میچ سے دستبردار ہوچکے ہیں اس لیے انکی جگہ ایڈن مارکرم قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔
ٹاس کے بعد جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر انگلینڈ ٹیم کو دبائو لائیں، جبکہ ٹیم میں ٹمبا بوؤما کی جگہ ریزا ہینڈرکس کو موقع دیا گیا ہے۔
A star all-rounder returns for 🏴
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) October 21, 2023
A key player misses out for 🇿🇦
England have won the toss and elected to field against South Africa in Mumbai's #CWC23 debut 🏏#ENGvSA 📝: https://t.co/aSlUdMsQCO pic.twitter.com/4XZLuhLopM
جنوبی افریقہ کی ٹیم:۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کپتان ایڈن مارکرم، ریزا ہینڈرکس، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج، جیرالڈ کوٹزی اور لونگی نگیڈی شامل ہیں ۔
انگلینڈ کی ٹیم:۔
انگلش ٹیم میںکپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، ہیری بروک، اٹکنسن، بین اسٹوکس، مارک ووڈ، ڈیوڈ ولی، عادل رشید اور ریس ٹوپلی سکواڈ کا حصہ ہیں۔