پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مہوش حیات کی بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹائلسٹ راؤ علی خان نے اداکارہ مہوش حیات اور بالی ووڈ کے لیجنڈ سنجے دت کے ساتھ تصویر شیئر کی جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
View this post on Instagram
دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھ کر شائقین کافی پرجوش ہیں اور امکان ظاہر کیا گیا کہ شاید کسی پراجیکٹ میں اکٹھے جلوہ گر ہوں گے۔
View this post on Instagram
اگرچہ اس کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن مداحوں نے چہ مگوئیاں شروع کردی ہیں۔
راؤ علی خان کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر میں مہوش حیات کو بالی ووڈ اداکار چنکی پانڈے ، انکی اہلیہ اور پروڈیوسر و ڈائریکٹر بونی کپور کے ساتھ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔