پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت کی غیرمشروط حمایت کا مطلب یہ نہیں کہ وہ جو چاہے کرتی رہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ حکومت بڑے بڑے فیصلے کر رہی ہے جن میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں، حکومت پتہ نہیں کیوں اپنے لئے مسائل پیدا کر رہی ہے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے مشاورت کے بغیر بڑے بڑے فیصلے کیے جا رہے ہیں ، مشاورت کر لینے سے ان کی عزت میں کمی نہیں آجائے گی۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا مسلم لیگ ن کے بڑے نوٹس لیں کہیں کوئی گھر کا بھیدی لنکا نہ ڈھا دے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مناسب وقت کا انتظار کر رہے ہیں ، قیادت کے فیصلوں پر لبیک کہیں گے۔