ایس آئی ایف سی کے تعاون سے برآمدات میں اضافے کے باعث معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہوگئیں۔
مالی سال 2024-25کے دوران جولائی تا دسمبر برآمدات میں 10.52 فیصد اضافہ ہوا ہے،گزشتہ سال 14.9 ارب ڈالر کے مقابلے میں برآمدات16.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
جولائی تا نومبر برآمدات کا 12.5 فیصد اضافے کیساتھ 13.6 ارب ڈالر تک پہنچ جاناحکومتی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،ملکی معیشت میں استحکام کے باعث دسمبر 2024ء میں برآمدات 2.841 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
نومبر کے مقابلے میں دسمبرکی برآمدات میں 0.28 فیصد اضافہ معاشی استحکام کی جانب مثبت اشارہ ہے،ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے اقتصادی ترقی کے لیے برآمدات میں مثبت رجحان برقرار ہے۔