مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کی برآمدات 10.52 فیصد بڑھ کر 16.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی برآمدات مالی سال 25-2024 کے پہلے چھ ماہ میں 16.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں اور برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.52 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
دسمبر 2024 میں برآمدات 2.841 ارب ڈالر تک پہنچیں جبکہ نومبر کے مقابلے میں فیصد 0.28 اضافہ ہوا۔
جولائی سے نومبر تک برآمدات 13.6ارب ڈالر رہیں اور 12.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
حکومتی اقدامات برآمدات کے فروغ اور معیشت کے استحکام کا اہم ذریعہ ثابت ہوئے اور تجارتی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے حکومتی پالیسیوں کا کلیدی کردار ہے۔
پاکستان کی برآمدات عالمی منڈی میں مسابقت کے لیے مضبوط بنیادیں فراہم کر رہی ہیں اور معاشی ترقی اورعالمیُ تجارت میں پاکستان کی شمولیت میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔
حکومت برآمدات کو فروغ دینے کے لیے مراعات اور تجارتی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
برآمدات میں اضافہ معیشت کو مستحکم کرنے اور زرمبادلہ بڑھانے میں مددگار ہے جبکہ عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت بھی ہے۔
تل کے بیجوں کی برآمدات میں 366 فیصد اضافہ
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے زرعی شعبہ استحکام کی جانب گامزن ہے۔
تل کے بیجوں کی برآمدات میں 366 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سالانہ برآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں جبکہ پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا برآمد کنندہ بھی بن گیا۔
تل کے بیجوں کی پیداوار 455 فیصد اضافے کے ساتھ سالانہ ایک اعشاریہ ایک ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے ، تل کے بیجوں کی برآمدات میں اضافے سے پاکستانی معیشت کو مستحکم اور درآمدات کم کرنےمیں مدد ملی۔
وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین کے مطابق تلوں کی پیداوار نے پاکستان کی معیشت کو نئی رفتار دی ہے ، تلوں کی پروسیسنگ ٹیکنالوجیز میں بہتری سے مصنوعات کی معیاری پیداوار میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
تل کے بیجوں کی عالمی سطح پر تشہیر میں وزارتِ تجارت نے بھی فعال کردار ادا کیا۔