ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کیلئے ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کیلئے قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی نومبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے اور قیمت میں کمی کا فائدہ ڈسکوز صارفین کو جنوری کے بلوں میں ملے گا۔
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بھی بجلی کی قیمت میں 49 پیسے کمی کی منظوری دی گئی ہے۔
کے الیکٹرک کیلئے اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کی گئی۔