اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طٰہ جمعہ کو پاکستان پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران نمائندہ خصوصی برائے افغانستان طارق بخیت اور وفد بھی سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طہ کے ساتھ ہو گا۔
او آئی سی گرلز ایجوکیشن کانفرنس کے لیے 30 سے زائد اسلامی ممالک کے وزرا پاکستان آرہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حسین ابراہیم طٰہ بھی او آئی سی گرلز ایجوکیشن عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔