اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت پنجاب بھر میں درخواستگزاروں کو قرضوں کی فراہمی جاری ہے۔
وزیرہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے پنجاب افورڈایبل ہاؤسنگ پروگرام کا دورہ کیا اور اسکیم کے تحت مختلف اضلاع میں چھوٹے گھروں کی تعمیر پر جائزہ لیا۔
وزیرہاؤسنگ نے متعلقہ حکام کو فیصل آباد، سیالکوٹ، لیہ، بھکرسمیت 8 مختلف اضلاع میں گھروں کی تعمیرکا پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ بلال یاسین نے کہا کہ پنجاب حکومت ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے آسان قرضوں کی فراہمی کر رہی ہے۔
ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) نے بتایا کہ اب تک 4800افراد کواسکیم کے تحت قرضوں کی پہلی اقساط جاری جبکہ 500 افراد کو قرضوں کی دوسری اقساط بھی جاری کردی گئی ہیں۔
سیف انور جپہ نے کہا کہ منصوبے کے تحت 73 ہزار ہزار498 درخواستگزاروں کو قرض فراہمی کیلئے جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
اپنا گھر اپنی چھت اسکیم کیلئے اپلائی کیسے کیا جائے؟
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں اپنا گھر بنانے کے خواہشمندوں افراد کےلیے بلا سود اور آسان اقساط پر قرض دینے کا اعلان کیا ہے۔
حکومت پنجاب آپ کو گھر بنانے کیلئے 15 لاکھ روپے دے گی، آپ نے یہ 15 لاکھ روپے 7 سالوں میں اداکرنے ہیں، پہلے 3 ماہ تک آپ کو کوئی قسط نہیں بھرنی، بعد میں آپ کی ماہانہ قسط 14 ہزار روپے ہوگی۔
پروگرام کے تحت شہری علاقے میں 5 اوردیہاتی علاقے میں 10 مرلے تک زمین ہے تو قرضہ دیا جائے گا، گھر بنانے کیلئے 15لاکھ روپے بلاسود قرضہ دیں گے، اسکیم میں بینکوں کو شامل نہیں کیا کیونکہ ان کے اپنے لوازمات آجاتے ہیں، قرض پروگرام کیلئےاپلائی کرنے کے طریقہ کار کو بہت آسان کردیا ہے۔
یہ اسکیم پنجاب کےتمام شہروں میں ایک ساتھ شروع ہورہی ہے، آپ کےپاس زمین ہےتوڈی سی آفس سےقرض کیلئےمعلومات لےسکتے ہیں۔ حکومت اگلے 5 سال تک پنجاب کےہرکونےتک اسکیمیں پھیلائیں گے۔
شہری پروگرام کے لیے ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، شہری اس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے ہیلپ لائن 0800.09100 پر کال بھی کرسکتے ہیں۔ آن لائن درخواست کا نظام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ یہ عمل قابل رسائی اور آسان ہے، جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ ہاؤسنگ کے اس اہم اقدام سے مستفید ہو سکیں۔