پنجاب کے مختلف اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس سے موٹر وے کو متعدد مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق موٹروے ایم 2 لاہور سےکوٹ مومن دھند کی وجہ سے بند ہے،لاہور عبد الحکیم موٹروے ایم 3 ، موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے خانیوال تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔
اس کے علاوہ موٹروے ایم 5 رحیم یار خان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند ہے،جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا،حد نگاہ میں بہتری کے بعد ملتان سکھر موٹروے ایم 5 کو کھول دیا گیا۔