پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق ملزم نے خود کو بھی گولی مار لی۔
پشاور میں بڈھ بیر کے علاقے برہان خیل میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا، ملزم نے خود کو بھی گولی مار لی جسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم کا دماغی توازن درست نہیں، فائرنگ سے جاں بحق خاتون ملزم کی بھابھی ہے جبکہ دوسرا شخص پڑوسی ہے۔
پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔