احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کردی۔
احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نےریفرنس پر سماعت کی،احتساب عدالت نے پرویز الہٰی پرنیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی،پرویز الہٰی نےصحت جرم سے انکار کردیا،
عدالتی عملے نےپرویزالہٰی کی حاضری گاڑی میں جاکرمکمل کی،پرویزالہٰی نےفرد جرم کی شیٹ پر دستخط کردیے،عدالت نےآئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔
احتساب عدالت نےپرویزالہی کو فردجرم کی کارروائی کے لیے طلب کر رکھا تھا۔