محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بنوں،لکی مروت،ڈیرہ اسماعیل خان،پشاور،نوشہرہ میں دھند کی توقع ہے، جبکہ مری اور گلیات میں موسم شدید سرد اورخشک رہےگا، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد میں دھند کا امکان ہے۔
جنوبی پنجاب کےاضلاع میں بھی دھند پڑنےکی توقع ہے،سندھ میں سکھر،شکارپور،کشمور اور خیرپور میں بھی دھند پڑنے کی توقع ہے،دوسری جانب بلوچستان کےاکثراضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
سب سے زیادہ سردی لیہہ میں پڑی،درجہ حرارت منفی 10ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔کوئٹہ منفی7،اسلام آباد اور پشاور2،لاہور5، کراچی میں8ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔