پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے داخلے کل سے شروع ہوں گے۔
ترجمان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس) کے مطابق ایم بی بی ایس کیلئے آن لائن درخواستیں 6 سے 15 جنوری تک وصول کی جائیں گی،ترجمان پہلی سلیکشن لسٹ 23 جنوری کو جاری کی جائے گی۔
یو ایچ ایس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سرکاری ڈینٹل کالجوں کیلئے درخواستیں 3 فروری سے 11 فروری تک وصول کی جائیں گی، بی ڈی ایس کی پہلی سلیکشن لسٹ 20 فروری کو جاری کی جائے گی۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس) کے ترجمان کے مطابق امیدوار یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر آن لائن ایڈمیشن پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کرائیں گے۔