غزہ میں بدترین صیہونی دہشت گردی جاری ہے،اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں رہائشی عمارت پر بمباری کردی،ایک دن میں سترسے زائد فلسطینی شہید ہوگے۔
قابض فوج نےالعودہ اسپتال کو فوری خالی کرنےکی وارننگ جاری کردی،انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں چھتیس مریض اورعملے کے پینسٹھ ارکان محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔
تل ابیب میں نیتن یاہو کےخلاف شہریوں نےاحتجاج کیا،مظاہرین نےقیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا،صیہونی پولیس مظاہرین پر ٹوٹ پڑی۔