سڈنی میں کھیلے گئے فیصلہ کن ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
آسٹریلیا نے بھارت کو پانچویں ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی، آسٹریلیانے 162رنزکا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ آسٹریلیانے5ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز1-3سے اپنے نام کی۔
آسٹریلیا کیجانب سے عثمان خواجہ نے 41،ویبسٹرنے39 رنز بنائے، میچ میں10وکٹیں لینے پر اسکاٹ بولینڈمن آف دی میچ قرار دیے گئے۔
بھارت کے جسپریت بمراہ کو سیریز میں 32 وکٹیں لینے اور 42 رنز بنانے پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
انڈیا نے پہلی اننگز میں 185 اور دوسری اننگز میں 157 رنز بنائے ۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 181 اور دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 162رنز بنائے ۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقا ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے، اس بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہوگا۔