بھارت نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے عرس کے موقع پر 400 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بھارت نے صرف 100 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کئے ہیں ، خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کیلئے پاکستانیوں کا کوٹہ 500 مقررہے، 100 پاکستانی زائرین کل واہگہ کے راستے اجمیر شریف روانہ ہوں گے۔