مولانا فضل الرحمان سےحکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے ملاقات کی۔ملکی سیاسی صورتحال اور مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عرفان صدیقی نےمولانا فضل الرحمان کومذاکراتی عمل سےمتعلق آگاہ کیا،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جمہوری عمل کا اہم حصہ ہیں،انہوں نے زوردیا کہ افہام و تفہیم سے گریز اورمذاکرات سے انکار غیر جمہوری رویہ ہے۔
عرفان صدیقی نےملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان کی علالت پرمزاج پرسی بھی کی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسائل بات چیت اور باہمی مشاورت سے ہی حل کیے جاسکتے ہیں۔مولانا نےمزیدکہا کہ پاکستان کو ہر اعتبار سے استحکام اورباہمی اتحاد کی ضرورت ہے۔عرفان صدیقی نے مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کی کوششوں کو بھی سراہا۔