ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
منتخب ٹیم کی قیادت جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مرکرام کو سونپی گئی ہے۔ ٹیم میں بھارت کے سنجو سیمسن ، ایشان کشن اور ہاردک پانڈیا جبکہ انگلینڈ کے ول جیکس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ، بھارت کے جسپریت بمراہ اور جنوبی افریقا کے نیگیدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
بولنگ شعبے میں انگلینڈ کے عادل راشد اور زمبابوے کے بلیسنگ موزارابانی کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق امریکا کے وین کو ٹیم میں 12ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔





















