بیرون ملک سفر، روزگار، امیگریشن یا دیگر مقاصد کے لیے پاکستانی شہریوں کے لیے پاسپورٹ کا حصول لازمی ہے، کیونکہ اس کے بغیر وہ کسی بھی دوسرے ملک میں داخل یا باہر نہیں جا سکتے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا مجاز ادارہ ہے، جو مقررہ قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے افراد کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ کے مطابق، پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والا شہری کسی بھی غیر ملکی ملک میں پاکستان کے سفارتی اور قونصلر نمائندوں کی مکمل حفاظت اور معاونت کا حق رکھتا ہے۔
پاسپورٹ واحد دستاویز ہے جو بیرون ملک پاکستانی شہری کی شناخت کی تصدیق کرتا ہے اور اسے ملک میں داخلے اور باہر جانے کا قانونی حق فراہم کرتا ہے۔
نارمل اور ارجنٹ پاسپورٹ فیس – جنوری 2025
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے جنوری 2025 تک پاسپورٹ کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔
36 صفحات پر مشتمل عام پاسپورٹ (5 سال کی مدت کے لیے):
نارمل فیس: 4,500 روپے
ارجنٹ فیس: 7,500 روپے
36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ (10 سال کی مدت کے لیے):
نارمل فیس: 6,700 روپے
ارجنٹ فیس: 11,200 روپے
72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ (5 سال کے لیے):
نارمل فیس: 8,200 روپے
ارجنٹ فیس: 13,500 روپے
100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ (10 سال کے لیے):
نارمل فیس: 12,400 روپے
ارجنٹ فیس: 20,200 روپے
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پاسپورٹ کی درخواست دیتے وقت مقررہ فیس کی ادائیگی کریں اور اپنی دستاویزات کی مکمل تصدیق کے بعد پاسپورٹ جاری کروائیں۔