کراچی میں دکانداروں نے سردیوں کا آغاز ہوتے ہی یخنی پینے کے خواہمشند شہریوں کے منصوبوں پر گوشت کی قیمت میں ہوشربااضافہ کر کے پانی پھیر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں ، مرغی کا فی کلو گوشت 740 روپے تک فروخت ہو رہاہے جبکہ دکانداروں نے اپنی من مانی کرتے ہوئے الگ الگ قیمتیں وصول کرنا شروع کر دی ہے ۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 635 روپے فی کلو مقرر ہے ، لیکن دکاندار کھلم کھلا سرکاری ریٹ کی خلا ف ورزی کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔