پشاور میں مرغی کی قیمتیوں نے 500 کا ہندسہ بھی عبور کرلیا، ایک ہفتے میں مرغی کے نرخوں میں 210 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
پشاور میں مرغی کے قیمتوں کو پر لگ گئے، ایک ہفتے میں 210 روپے اضافے سے نرخ 510 روپے فی کلو تک پہنچ گئے۔
پشاور میں چند روز قبل فی کلو مرغی 300 روپے سے 320 روپے میں فروخت ہورہی تھی۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ چکن کاروبار پر منافع خور قابض ہیں، اپنی مرضی سے ریٹ کم زیادہ کرتے ہیں، قیمتیں بڑھتی رہیں تو گاہکوں کی تعداد کم ہوجائے گی۔