پی آئی اے میں پائلٹس، فضائی میزبان اور آئی ٹی پروفیشنلزکی کمی ، پی آئی اے نے210 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے لیےاشتہار دے دیا
سپریم کورٹ کی اجازت سے5 سال کےوقفےسےایک سالہ قابل توسیع کنٹریکٹ پر بھرتیوں کا آغاز کردیا۔نئی بھرتیوں کے لیے موزوں امیدواروں سے 25 ستمبر تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
ترجمان پی آئی اےکے مطابق 10 اے ٹی آرپائلٹس کی پوسٹ کیلئےانٹرمیڈیٹ اورمتعلقہ پیشہ وارانہ قابلیت کا ہونا لازمی قراردی گئی ہے۔جبکہ40 فضائی میزبانوں کی آسامیوں کے لیے کم ازکم تعلیمی قابلیت گریجویشن مقررکی گئی ہے۔نئی تعیناتیوں سے پی آئی اے آپریشن کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
دوسری جانب حکومت نے مالی مشکلات کا شکار قومی ائیرلائن 'پی آئی اے ' کو مالی ریلیف دینے کے لیے اقدامات کرنے جارہے جو کہ بھاری قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے۔قومی ائیرلائن موجودہ سال کے پہلے چھ مہنیوںکے دوران 64 ارب روپے کے نقصان کی اطلاع دی ،جو پچھلے سال کی رپورٹ کے مطابق5.43 بلین روپےکے نقصان سے کافی زیادہ ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پی آئی اے کے مالیاتی بحران اور طویل مدتی عملداری کے لیے اس کی تنظیم نو کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس کے دوران، وزارت ہوا بازی نے پی آئی اے کے بوجھ کا خاکہ پیش کیا اور ری اسٹرکچرنگ پلان میں شامل ٹائم لائنز اور اخراجات کا جائزہ لیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق حکومت کی جانب سے بینکوں کے ساتھ تعاون اور فنڈز جاری کرنے کی ہدایات سے پی آئی اے کی ادائیگیوں کے توازن کی پوزیشن میں نمایاں بہتری آئے گی۔ توقع ہے کہ ایئر لائن کو اگلے ہفتے تک فوری طور پر درکار رقم مل جائے گی۔