پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے،جہاں کاروبار کے آغاز پر ہی نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کےچوتھےروز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، جہاں اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 118000 پوائنٹس کا سنگ میل عبورکرگئی ہے،جس کےبعد ہنڈریڈ انڈیکس 1015 پوائنٹس بڑھکر 118023 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پرجاپہنچا ہے۔
گزشتہ روز قبل کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔