گھنے جنگل ہوں یا دور داراز وادیاں۔ اب موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ کی دستیابی مسئلہ نہیں رہی، ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک نے موبائل فون کو سیٹلائٹ سے منسلک کرنے پر کام شروع کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تیز رفتار مواصلاتی نظام کا ابتدائی مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوچکا ہے، جس کے بعد امریکا میں نئے ماڈلز کے فون استعمال کرنے والے کچھ صارفین کو اسٹارلنک انٹرنیٹ سے منسلک ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران ایلون مسک نے تمام شہریوں کو سیٹلائٹ انٹرنیٹ تک رسائی دلانے کا وعدہ کیا تھا۔
اسٹار لنک نے دو دن پہلے اسپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے مزید 22 سیٹلائٹس خلاء میں روانہ کردیئے۔
ایلون مسک کی کمپنی کے اس اقدام سے دنیا بھر میں کہیں بھی موبائل سنگلز اور انٹرنیٹ کی دستیابی مسئلہ نہیں رہے گی۔