پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ہواوے پاکستان نے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔
منگل کو جاری بیان کے مطابق پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں دستخطوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ معاہدے میں صلاحیت کی تعمیر، ٹیکنالوجی کی جدت، سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل شمولیت پر توجہ دی گئی ہے۔
شراکت داری کا مقصد جی فائیو، مصنوعی ذہانت، محفوظ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو فروغ دینا اور ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنا ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا کہ "یہ ایم او یو پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی میں ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے، بہتر انفراسٹرکچر کو فعال کرتا ہے اور پائیدار ترقی کے لیے جدت کو فروغ دیتا ہے۔
ہواوے پاکستان کے ڈپٹی سی ای او احمد بلال مسعود نے کہا کہ "ہواوے پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو بااختیار بنانے اور اس کی تکنیکی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔”یہ تعاون ڈیجیٹل طور پر بااختیار معیشت کے پاکستان کے وژن کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، ملک بھر میں تکنیکی مہارت اور آئی ٹی خدمات تک مساوی رسائی کو فروغ دیتا ہے۔