نئےسال کاپہلےروزاسٹاک ایکسچینج نےنیاریکارڈبنادیا،اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ سولہ ہزار کے بعدایک لاکھ سترہ ہزار پوائنٹس کی حدعبورکرگئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار نوسوپچاس پوائنٹس بڑھکرایک لاکھ سترہ ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پرجاپہنچا
دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100انڈیکس میں دوران ٹریڈنگ1ہزارپوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، 100انڈیکس972 پوائنٹس بڑھ کر1لاکھ16ہزار99پوائنٹس کی سطح پرپہنچا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچنج 100انڈیکس میں1لاکھ16ہزارپوائنٹس کی حدبحال ہوگئی ہے،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 1لاکھ 15 ہزار 126 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔