محکمہ موسمیات نےاسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ مری،گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اورمطلع ابرآلود رہے گا، مری اورگلیات میں شام یا رات میں ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے،سیالکوٹ،نارووال،گوجرانوالہ، منگلا،جہلم میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
اس کےعلاوہ راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ،قصور،اوکاڑہ، ساہیوال،سرگودھا میں دھند کی توقع ہے،ٹوبہ ٹیک سنگھ،حافظ آباد،فیصل آباد سمیت پنجاب کےکئی شہروں میں دھند کا امکان ہے،چترال، دیر، سوات، کوہستان میں ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے،سکھر ، بینظیر آباد،شکارپور،کشمور،خیر پورمیں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
کوئٹہ، پشین، زیارت،قلعہ عبد اللہ میں ہلکی بارش اور برفباری کی تو قع ہے،قلعہ سیف اللہ، ژوب اور گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش اوربرفباری کا امکان ہے،اسکردومیں درجہ حرارت منفی 9،لیہہ میں منفی8،چترال میں منفی 4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،اسلام آبادمیں درجہ حرارت 1،لاہور7،کراچی 12، پشاور 1کوئٹہ میں صفرڈگری ریکارڈ کیا گیا۔